معذور افراد کے لیے رجسٹریشن کارڈड

تعارفتتعا

"معذور افراد کے لیے رجسٹریشن کارڈ" ("کارڈ") ان افراد کو جاری کیا جاتا ہے جنہیں کوئی مستقل یا عارضی نوعیت کی معذوری یا معذوریاں لاحق ہوں۔ اس کارڈ کا مقصد اپنے حامل کو، ضرورت پڑنے پر اپنی معذوری یا دستاویزی ثبوت پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اہل افراد نئے کارڈ کے اجرا، تجدید یا متبادل کارڈ کے لیے درخواست بذریعہ ڈاک یا آن لائن کرسکتے ہیں۔ نئے کارڈ کے اجراء یا تجدید کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ متبادل کارڈ کے لیے فیس، جو کہ HK$58 ہے، جس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، متبادل کارڈ کے اجراء کے لیے ادا کرنی ہوگی۔

24 جون 2024 سے کارڈ فزیکل اور الیکٹرانک دونوں صورتوں میں جاری کیا جارہا ہے۔ ای۔کارڈ اور فزیکل کارڈ کا فارمیٹ ایک جیسا ہے۔ اہل افراد درخواستیں (بشمول نئے کارڈ کے اجراء، تجدید یا متبادل کارڈ کےلیے درخواست) دیتے ہوئے اپنا ای میل ایڈریس فراہم کرکے "ای۔کارڈز" کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ جن افراد کے پاس اس وقت فزیکل کارڈز ہیں اور وہ الیکٹرانک ورژن کے لیے درخواست دینے کی خواہش رکھتے ہیں ان کے لیے انتظامات اگلے مرحلہ میں سنٹرل رجسٹری برائے ری ہیبلیٹیشن کی طرف سے کیے جائیں گے۔ تفصیلات کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔


نوٹس برائے رہنمائی